ابو عاصم اعظمی نے نواب ملک کو دی کراری شکست

2 hours ago 1
ابو عاصم اعظمی نے نواب ملک کو دی کراری شکست نواب ملک مانخورد شیواجی نگر حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو اعظمی سے ہار گئے ہیں۔

ممبئی: مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے ایک سرکردہ رہنما نواب ملک مانخورد شیواجی نگر حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو اعظمی سے ہار گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نواب ملک چوتھے نمبر پر رہے۔ انھیں عتیق احمد خان( آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین)اور سریش پاٹل ( شیو سینا- شندے) سے کم ووت ملے۔ ابو عاصم اعظمی نے 2019 میں یہاں سے الیکشن جیتا تھا۔

اس بار نواب ملک کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار اور مہا وکاس اگھاڑی کے حمایت یافتہ موجودہ ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی کے ساتھ ساتھ شیوسینا کے سریش پاٹل سے تھا۔ نواب ملک مینکا گاندھی کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے۔

 انہوں نے اپنا پہلا الیکشن 1984 میں لڑا اور صرف 2500 ووٹ حاصل کئے۔ اس کے قبل وہ 1996، 1999 اور 2004 میں نہرو نگر سے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔

 2009 میں، انہوں نے انوشکتی نگر، ممبئی سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم، 2014 میں وہ شیوسینا کے توکارام رام کرشنا کیٹ سے الیکشن ہار گئے تھے۔ اس الیکشن میں انھیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس حلقے میں ابو عاصم اعظمی نے 54780 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریبی حریف عتیق احمد خان( آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین)کو 42027 ، سریش پاٹل ( شیو سینا- شندے) کو 35263 اور نواب ملک کو 15501 ووٹ ملے۔ ابو عاصم اعظمی نے 12753 ووٹوں سے جیت حاصل کی-

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article