اشتعال انگیز تقریر پر بُرے پھنسے متھن چکرورتی، ایف آئی آر کے بعد بڑھ سکتی ہیں مشکلات

2 weeks ago 1

کولکاتا:6/ نومبر (ایجنسیز)کولکاتا کے بدھان نگر پولیس اسٹیشن میں مشہور اداکار متھن چکرورتی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ دراصل کولکاتا میں منعقد بی جے پی کی ایک میٹنگ کے دوران متھن چکرورتی نے فلمی انداز میں ایک اشتعال انگیز تبصرہ کیا تھا۔ حالانکہ اس وقت میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

متھن کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف کوشک شاہا نام کے ایک شخص نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ متھن پر الزام ہے کہ انہوں نے فلمی انداز میں ایک ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے امن و شانتی کو متاثر کرنے والا تبصرہ کیا تھا۔ دراصل 27 اکتوبر کو جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مغربی بنگال کے دورے پر تھے۔

اس وقت متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس موقع پر امیت شاہ کے ساتھ ساتھ کئی بی جے پی کے لیڈران موجود تھے۔ میٹنگ میں متھن نے اپنی فلمی ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’تم ہمارے ڈال کا ایک پھل توڑوگے تو ہم چار توڑیں گے‘‘۔ ان کے اسی بیان کی وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

کولکاتا کے ایک سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ لیکن ابھی تک متھن چکرورتی سے پوچھ گچھ کے لئے نوٹس نہیں بھیجا گیا ہے۔ دوسری جانب متھن نے بھی اپنے متنازعہ تبصرے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حالانکہ سیاسی حلقوں میں ان کے اس متنازعہ بیان کے بعد کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article