الیکشن ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر الیکشن افسر کی سخت کارروائی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، فوری معطلی کے احکامات جاری

1 week ago 1

Last updated نومبر 11, 2024

انتخابی فرائض میں غفلت برتنے پر انتخابی افسر کی سخت کارروائی. اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، فوری معطلی کے احکامات جاری

تھانے (آفتاب شیخ) الہاس نگر اسمبلی حلقے نمبر 141 میں انتخابی ٹیم نمبر 3 اور 6 کے اہلکاروں کی جانب سے انتخابی فرائض میں غفلت برتنے پر انتخابی افسر وجیانند شرما نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ان اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق، 18 اکتوبر کو بابن آملے اور ان کے دوست نیتن شندے احمد نگر اور پونے کے کسانوں سے پھولوں کی فروخت کی رقم لے کر واپس جا رہے تھے کہ انتخابی ٹیم کے انچارج سندیپ شریسوال اور سنکت چنپور نے انہیں دھمکا کر 85 ہزار روپے وصول کر لیے تھے۔ اس واقعہ کی شکایت اگلے دن پولیس ڈپٹی کمشنر کے پاس درج کرائی گئی، جس پر مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ انتخابی افسر وجیانند شرما کو پیش کی گئی۔

رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد افسر وجیانند شرما نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور ان کی معطلی کا حکم جاری کیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article