عظمیٰ نیوزسروس
رام بن//ضلع مجسٹریٹ رام بن نے دفعہ 163 بھارتیہ تحفظ سنہتا، 2023کے تحت امتناعی حکم جاری کیا ہے جس کے تحت ایس ایس بی امتحان کے لیے 5نامزد مراکز کے 100میٹر کے دائرے میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔یہ پابندی 1دسمبر 2024(اتوار) کو صبح 9:00بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک (مجاز اہلکاروں کے علاوہ) تمام 05مطلع شدہ/نامزد امتحانی مراکز پر نافذ رہے گی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، رام بن، اس حکم کو صحیح معنوں میں نافذ کریں گے۔