امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے ہر فرد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا:اسرائیل

3 hours ago 1
اسرائیل امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے ہر فرد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا:اسرائیل

تل ابیب: اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے دو وارنٹ جاری کرنے پر سزا دے گا۔

اسرائیل نے کہا کہ وہ غزہ تنازعہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جاری عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

جمہوریہ چیک کے دورے کے دوران ساعر نے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس فیصلے سے پریشان ہیں۔

انہوں نے چیک وزیر خارجہ جان لیپاوسکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ واشنگٹن بہت جلد بین الاقوامی فوجداری عدالت اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے ہر فرد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا”ْ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ اس وقت ختم کرے گا جب وہ حماس کے زیر حراست قیدیوں کو واپس کر کے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ حماس کا غزہ پر کنٹرول نہیں رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہری زندگی کو کنٹرول کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امن "ناگزیر” ہے لیکن یہ "فریب” پر مبنی نہیں ہو سکتا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article