November 17, 2024
File Photo
جموں// جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے اتوار کو کہا کہ یونین ٹیریٹری میں این سی-کانگریس حکومت ‘بہت اچھا کام کر رہی ہے’ اور انہوں نے یقین دلایا کہ انتخابی منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔
فاروق عبداللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “ہماری حکومت بہت اچھا چل رہی ہے… ہم اپنے منشور میں کیے گئے وعدے 5 سالوں میں پورے کریں گے”۔
جب ان سے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں انہوں نے جے کے این سی سے آرٹیکل 370 پر اپنے موقف کو واضح کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تو انہوں نے جواب دیا، “… انہیں ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں… ہمارا منشور اس (آرٹیکل 370) کے بارے میں واضح ہے…”