بارہمولہ سالانہ ڈِسٹرکٹ کریڈٹ پلان|| بینکوں میں کیس زیر اِلتوا

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

بارہمولہ// ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیر پا کی صدارت میں کل سالانہ ڈِسٹرکٹ کریڈٹ پلان (ڈِی سی پی) 2024-25ء کے تحت کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے ستمبر 2024 ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے ضلع سطح کی جائزہ کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر نے مختلف بینکوں میں پی ایم اِی جی پی، وشوکرما سکیم، مشن یوتھ پروگرام اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی) کے تحت زیر اِلتوا ٔ معاملات پر تشویش کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ ان معاملات کی کلیئرنس کو ترجیح دیں اور ضلع کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے ان سکیموں کے تحت صدفیصد اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ لیڈ ڈِسٹرکٹ منیجر نے جانکاری دی کہ ضلع نے سالانہ ڈِی سی پی 2024-25ء کے تحت 2,257.46 کروڑ روپے کی تقسیم حاصل کی ہے جو 4,272.53 کروڑ روپے کے ہدف کا 53 فیصد ہے۔ اِس میں سے 3,567.27 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں ترجیحی شعبے کے تحت 1,284.79 کروڑ روپے اور غیر ترجیحی شعبے کے تحت 705.26 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 972.67 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ 30 ؍ستمبر 2024 ء تک مختلف سکیموں کے تحت کل 75,782 مستفیدین نے اِمداد حاصل کی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے زیر اِلتوأ معاملات میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے چیف پلاننگ آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ بینک کی چھٹی کے دِن ایک خصوصی میٹنگ طلب کریں جس میں برانچ منیجروں اور متعلقہ مستفید اَفراد کو شامل کیا جائے۔ اِس اقدام کا مقصد معاملات کی پروسسنگ میں رُکاوٹوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں حل کرنا ہے تاکہ ادائیگیوں کو آسان اور تیز تر بنایا جا سکے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article