سرینگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 1.72 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس بارہمولہ نے کئی جائیدادیں ضبط کیں جن میں چوادی جموں اور تریکنجن بونیار میں دو منزلہ رہائشی مکانات، ٹپر، ٹریلر اور سکارپیو گاڑی شامل ہیں۔ یہ جائیدادیں بدنام زمانہ منشیات فروش رفیق احمد خان عرف رفیع ولد غلام حسن ساکن تریکنجن بونیار، ضلع بارہمولہ کی ملکیت ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ کاروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات 68-ای اور 68-ایف (1) کے تحت کی گئی اور کیس ایف آئی آر نمبر 134/2016، دفعات 8/21 اور 29 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس سٹیشن بونیار سے منسلک ہے۔
تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر حاصل کردہ جائیدادیں قرار دیا گیا جو منشیات اور نفسیاتی مواد کی غیر قانونی تجارت سے حاصل کی گئی تھیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ یہ کاروائی جموں و کشمیر پولیس کے منشیات کے خلاف جنگ میں عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article