ظفر اقبال
اوڑی/ اوڑی میں عدالت نے تھاجل اوڑی میں 27 جون 2014 کو پیش آئے المناک سڑک حادثہ جس میں تین افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے تھے، کے قصوروار ڈرائیور کو گرفتار کر کے اسے دو سال قید اور مختلف جرمانے کی سزا سنائی ہے۔فوزیہ پال کی زیر صدارت جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس اْوڑی کی عدالت نے ڈرائیور کو سابقہ آر پی سی سیکشن 279 (ریش ڈرائیونگ)، 337 اور 338 (لاپرواہی سے شدید چوٹ پہنچانا) اور 304-A (موت کا باعث) کے تحت قصوروار ٹھہرایا۔ عدالت نے ملزم نصیر احمد کالی کو دفعہ 304-A RPC کے تحت دو سال قید کے ساتھ ساتھ دیگر الزامات کے تحت اضافی قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت کے فیصلے کی کاپی کے مطابق ملزم کو درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر پایا گیا ۔