تاریخ کے جھروکوں سے۔ 23 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

4 hours ago 1

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

1890۔ اٹلی میں عام انتخابات ہوئے۔

1892۔ لومانی کانگو کی جنگ میں بیلجیم نے عرب کو شکست دی۔ جنگ میں تقریباً 3 ہزار افراد مارے گئے۔

1904۔ امریکہ میں سینٹ لوئی میں تیسرے اولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا۔

1914۔ ہندی اور اردو کے معروف مصنف کرشن چندر کی پیدائش ہوئی۔

1926۔ گرو سائی بابا کی پیدائش ہوئی۔

1930۔ معروف گلوکارہ گیتا دت کی پیدائش ہوئی۔

1937۔ معروف طبیعیات ، حیاتیات اور ماہر آثار قدیمہ جگدیش چندر بوس کا انتقال ہوا۔

1946۔ ویتنام کے ہیفیونگ شہر میں فرانسیسی بحریہ کے جہاز میں لگی شدید آگ میں چھ ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1983۔ ملک میں پہلی بار نئی دہلی میں دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

1990۔بیسویں صدی کے سب سے عظیم مصنفوں میں شمار کئے جانے والے رولڈ ڈال کا انتقال ہوا۔

1997۔ ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ نراد سی چودھری 100برس کے ہوئے۔

2002۔ جی -20 کانفرنس نئی دہلی میں شروع ہوئی۔

2006۔ امریکہ نے روس کی جیٹ تیار کرنے والی کمپنی سخوئی پر پابندی ہٹائی۔

2007۔ آسٹریلیا میں ہوئے انتخابات میں لیبر پارٹی جیتی۔

2009۔ فلپائن میں 32 میڈیا اہلکاروں کو قتل کیا گیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article