نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعا ت اس طرح ہیں۔
526۔شام کے اینٹی اوکشہر میں آئے زبردست زلزلہ میں ڈھائی لاکھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
1349۔جرمنی کے آگسبرگ شہر میں یہودیوں کی نسل کشی کی گئی۔
1516۔ فرانس او ر سوئٹزرلینڈ نے فرئیبرگ کے امن معاہدہ پر دستخط کئے ۔
1759۔ دہلی کے بادشاہ عالمگیر دوئم کا قتل ہوا۔
1775۔سر جیمس جے نے غیر مرئی روشنائی کی شروعات کی۔
1580۔انگلینڈ کے سر فرانسس ڈیرک دنیا کا سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے۔
1798۔نیپلس کے فرڈیننڈ چہارم نے فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1830۔ پولینڈ میں روسی حکمراں کے خلاف بغاوت شروع ہوئی۔
1864۔امریکہ کے کولوریڈو شہر میں دہشت گردوں نے 150 لوگوں کا قتل کیا۔
1870۔ برطانیہ میں لازمی تعلیم قانون نافذ ہوا۔
1877۔تھامس ایڈیسن نے فونوگراف کی نمائش کی۔
1880۔جاپانی پارلیمنٹ کی پہلی میٹنگ ہوئی تھی۔
1889۔ بنگلورو میں لال باغ گارڈن کے گلاس ہاؤس کی بنیاد رکھی گئی۔
1890۔نیویارک کے ویسٹ پوائنٹ میں فوج اور بحریہ کے درمیان پہلی مرتبہ کھیلے گئے فٹبال میچ میں بحریہ نے جیت حاصل کی۔
1916۔امریکہ نے کریبیائی ملک ڈومنکن رپبلک میں مارشل لا نافذ کیا۔
1918۔مونٹے نیگرو کے حکمراں نکولس کو ہرادیا گیا۔
1922۔ماہرین آثار قدیمہ نے مصر کے قدیم شہنشاہ توتن خامن امون کے مقبرے میں خزانہ ہونے کا اعلان کیا۔
1929۔امریکی بحریہ کے افسر رچرڈ براڈ اور ناروے کے برنیٹ بالچن نے قطب جنوب پر پہلی پرواز پوری کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
1939۔سوویت یونین نے فن لینڈ پر حملہ کرنے سے پہلے اس سے سبھی سیاسی تعلقات توڑ لئے۔
1944۔ البانیہ ہٹلری جرمنی کی غلامی سے آزاد ہوا۔
1945۔یوگوسلاویہ کی نئی آئین ساز اسمبلی نے وہاں وفاقی جمہوریہ کا اعلان کیا۔
1947۔اقوام متحدہ نے فلسطین کی تقسیم کے منصوبہ کا اعلان کیا اور ووٹنگ کے ذریعہ فلسطین میں یہودیوں اور عرب شہریوں کے لئے الگ الگ جگہ بنائی جس کے قریب ایک سال بعد اسرائیل کی تشکیل ہوئی۔
1949۔مغربی جرمنی میں یورنیم کی سرنگ میں دھماکے سے 3700 افراد مارے گئے۔
1951۔نیوادہ میں پہلی مرتبہ زیر زمین تجربہ کیا گیا۔
1961۔دنیا کے پہلے خلا بازروس کے یوری گاگرین نئی دہلی آئے۔
1861۔ کناڈا میں طیارہ حادثہ میں 118 افراد کی موت۔
1961۔امریکہ کا غیر آدم بردار خلائی جہاز مرکری ایٹلس۔ ایک چمپنزی کو لیکر خلا میں روانہ ہوا۔
1963۔امریکہ کے صدر لنڈن بی جانسن نے صدر جان ایف کنیڈی کے قتل کی جانچ کیلئے چیف جسٹس ارل وارین کی صدارت میں ایک کمیشن تشکیل دیا گیا۔
1966۔ برونڈی کے راجہ نتارے چتروت کا تختہ پلٹنے کے بعد اسے آزاد ملک قراردیا گیا۔
1964۔کانگو میں امریکی مداخلت کے خلاف لاکھوں افراد نے بیجنگ میں مظاہرہ کیا۔
1967۔برطانوی فوج کی عدن سے واپسی ہوئی۔
1967 ۔رابرٹ مکنامارا عالمی بنک کے صدر چنے گئے۔
1970۔ہریانہ کے 100 فیصد دیہات میں بجلی پہنچانے کا کام پورا ہوا تھا۔
1971۔ ہریانہ سو فی صد دیہی بجلی پیدا کرنے کا مقصد پورا کرنے والی پہلی ہندستانی ریاست بنی۔
1973۔جاپان میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئی۔
1978۔اقوام متحدہ نے بین اقوامی فلسطین یوم اتحاد منعقد کیا۔
1987۔ہیتی میں 30 برس میں پہلی بار عام چناؤ میں وسیع پیمانہ پر تشدد ہوا۔
1987-کورین ایئرلائنس کا ایک بوئنگ 858 طیارہ تھائی لینڈ -میانمار کی سرحد کے پاس دھماکہ میں 115 افراد کی موت۔
1988۔جنوبی افریقہ کے صدرارتی کونسل نے رہائشی علاحدگی کو مضبوط کرنے والے مجوزہ بل کو مسترد کردیا۔
1989۔رومانیائی جمناسٹ ناڈیا کامنیکی بھاگ کر ہنگری چلی گئی۔
1989۔چیک پارلیمنٹ نے کمیونسٹ پارٹی کے رول کو ختم کرنے کی قرارداد منظور کی۔
1989۔ہندوستانی وزیراعظم راجیو گاندھی نے استعفی دیا۔
1990۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے 15 جنوری تک کا وقت مقرر کیا۔
1991۔جواگل سری ناتھ نے گابا میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹسٹ کرکٹ میچ کھیل کر اپنے کرکٹ کریر کا آغاز کیا۔
1992۔مغربی جرمنی میں ایک مہاجر کیمپ پر نئے نازیوں نے حملہ کیا۔
1993۔ صنعت کار جہانگیر رتن جی دادا بھائی ٹاٹا کا انتقال۔
1993۔اسرائیلی فوجیوں نے یاسر عرفات گروپ کے فوجی کمانڈر کو گرفتار کیا تھا۔
1994۔کوریا کے سؤل شہر نے اپنے ملک کی 600 ویں سالگرہ منائی۔
1999۔برطانوی یونین کے حامی اور آئرلینڈ کے آئرش ری پبلکن قومی پرست آئرلینڈ میں آج ہی دن اقتدار کی منتقلی کے بعد حکومت بنانے کیلئے متحد ہوئی۔
1999-مہاراشٹر کے نارائن گاؤں میں دنیا کا سب سے بڑا موٹر وویو ریڈیو ٹیلی اسکوپ کا آغاز ہوا۔
2001 ۔بیٹل پاپ گروپ کے سابق رکن ہیرسن کا کینسر سے انتقال ہوگیا۔
2003 ۔روس میں قتل اور اغوا کے ملزم چیچن کے باغی لیڈر احمد زکائیف نے برطانیہ میں پناہ لی۔
2004 ۔ آسیان ملکوں نے چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کو حتمی شکل دی۔
2006- پاکستان نے درمیانہ دوری والے میزائل حتف -4 جسے شاہین بھی کہا جاتا ہے ، کا کامیاب تجربہ کیا۔
2007۔ جرنل اشرف پرویز کیانی نے پاکستانی فوج کے چیف کی کمان سنبھالی۔
2007۔مارٹنک کے شمالی ساحل سات اعشاریہ چار کی شدت والے زلزلہ آیا۔
2008۔ ممبئی میں 60 گھنٹے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کمانڈو آپریشن ختم ہوا۔
2012۔ اقوام متحد ہ اسمبلی نے فلسطین کو غیر رکنی سپروائزر ریاست کا درجہ دیا۔