ترال ہسپتال میں موبائل ایپ سے رجسٹریشن | اَ ن پڑھ مریضوں کیلئے باعث پریشانی

6 days ago 3

November 16, 2024

سید اعجاز

ترال//سب ضلع ہسپتال ترال میں ایک موبائل اپیلی کیشن(DRiefcase) کے ذریعے سے مریضوں کوڈاکٹری نسخہ نکالنے کا مسئلہ مریضوں کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کے لئے باعث پریشانی بن گیا ہے ۔اس سلسلے میں مریضوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے مریضوں اور تیمارادروںنے بتایا کہ ایس ڈی ایچ ترال میں گزشتہ کئی روز سے ہسپتال انتظامیہ نے ایک ایپ (DRiefcase) )کی مدد سے پہلے رجسٹریشن کے بعد کونٹرسے ڈاکٹری پرچے کو نکالنا پڑ تا ہے جسکی وجہ سے مریضوں جن میںخاص کر غیر تعلیم یافتہ،بنا سمارٹ فون والے مریض شامل ہیں،کو پریشانیوں سے دوچار ہوناپرتا ہیں ۔ مریضوں نے بتایا اس ایپ کا استعمال کرنا تعلیم یافتہ لوگوںکے لئے مشکل ہے جبکہ جو لوگ ان پڑھ ہیں،انہیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا جس کے پاس سمارٹ فون نہیںہے ،کیا ان کے لئے کوئی علاج نہیں ہے؟ گوجر طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون نے بتایا ہسپتال میں پہلے ہی لمبی قطار میں کھڑا رہ کر پرچے حاصل کرنا پڑتا تھا تاہم اب اس پریشانی نے غریبوں کے لئے ہسپتال کے دروازے بند کئے ہیں ۔عمر نامی ایک تیمار دار نے بتایا ہفتہ کو وہ ترال ہسپتال گئے جہاں انہوں نے متعدد مریضوں کو اس پریشانی کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا ،جن میں اکثر بعد میں بنا علاج کے واپس نکلے ۔جبکہ مریضوں کا یہ بھی الزام تھا کہ پرانے طریقے سے حاصل کی جانے والی پرچیوں کو ڈاکٹر قبول نہیں کرتے ہیں ۔ لوگوں نے اس حوالے سے مریضوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ ممبر اسمبلی ترال نے بتایا کہ ہسپتال میں دونوں سہولیات کو دستیاب رکھا جائے تاکہ غیر تعلیم یافتہ یاباقی مریضوں کو کوئی پریشانی نہ ہوں ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article