تھانے میں غیر قانونی ہورڈنگوں پر میونسپل کارپوریشن کی سخت کارروائی
52 اشتہاری کمپنیوں پر 10 کروڑ سے زائد جرمانہ، ‘وہنگ’ کمپنی پر 44 لاکھ کا جرمانہ عائد
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میونسپل کارپوریشن نے شہر میں غیر قانونی ہورڈنگوں کے خلاف موثر قدم اٹھاتے ہوئے سخت کاروائی کی اور 52 اشتہاری کمپنیوں پر مجموعی طور پر 10 کروڑ 96 لاکھ 19 ہزار 574 روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ان اشتہارات کو میونسپل قوانین اور طے شدہ پیمانوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نصب کیا گیا تھا، جس سے میونسپل کارپوریشن کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا اور شہریوں کی حفاظت کو بھی خطرہ لاحق تھا۔
تفصیلات کے مطابق، مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے اووالہ-ماجیواڑہ اسمبلی کے صدر سندیپ پاچنگے کی درخواست پر میونسپل کارپوریشن نے یہ کارروائی کی۔ پاچنگے نے میونسپل کمشنر کو دی گئی درخواست میں مطالبہ کیا تھا کہ غیر قانونی ہورڈنگوں کے ذمہ دار اشتہاری کمپنیوں اور اشتہار سیکشن کے ان افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے، جو غلط معائنہ رپورٹ فراہم کر کے ہورڈنگوں کے قیام میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ جب یہ معاملہ حل نہ ہوا تو پاچنگے نے عوامی مفاد میں عدالت سے رجوع کیا، جس سے اس مسئلے پر مزید توجہ دی گئی اور کارپوریشن کو فوری اقدام اٹھانا پڑا۔
میونسپل کارپوریشن کی اس کارروائی میں ’وہنگ‘ نامی اشتہاری کمپنی کو 44 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے، جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہاری بورڈ نصب کر رہی تھی۔ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ 52 غیر قانونی ہورڈنگوں کو فوری طور پر ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان پر جرمانہ عائد کیے گئے ہیں، لیکن اس کارروائی کے باوجود شہر میں موجود دیگر غیر قانونی ہورڈنگوں کے حوالہ سے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
سندیپ پاچنگے نے کہا کہ غیر قانونی ہورڈنگ نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ عوامی حفاظت کے لیے بھی خطرہ ہیں، خاص طور پر حالیہ گھاٹکوپر حادثے کے بعد، جس نے اشتہاری ہورڈنگوں کی سلامتی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن ایک مضبوط پالیسی تیار کرے جس کے تحت اشتہاری بورڈوں کی سخت نگرانی اور غیر قانونی ہورڈنگوں کے قیام پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
گھاٹکوپر حادثے کے بعد سے عوام اور حکومتی ادارہ اشتہاری ہورڈنگوں کی حفاظت کے حوالہ سے حساس ہو چکے ہیں۔ ایسے میں تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی ہورڈنگوں کے خلاف اٹھایا گیا قدم شہر کے دیگر علاقوں کے لیے بھی ایک مثال ثابت ہو سکتا ہے۔
تھانے میں غیر قانونی ہورڈنگوں پر میونسپل کارپوریشن کی سخت کار روائی 52 اشتہاری کمپنیوں پر 10 کروڑ سے زائد جرمانہ، ‘وہنگ’ کمپنی پر 44 لاکھ کا جرمانہ عائد
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article