دفعہ 370پرچیخ وپکار کانگریس کو کمزور کرنے اور الیکشن جیتنے کی کوشش | جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ ملنے پر کوئی شک نہیں

6 days ago 1

November 16, 2024

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ آئین کے آرٹیکل 370کو لے کر کانگریس پر بی جے پی کے حملے کا مقصد اپوزیشن پارٹی کو کمزور کرنا اور مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں انتخابات جیتنا ہے۔تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور امید ظاہر کی کہ دونوں ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انڈیا بلاک فتح یاب ہوگا۔جموں میں ایک نجی تقریب میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہیں جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ ملنے پر کوئی شک نہیں ہے۔کانگریس لیڈروں کے بیانات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ جموں و کشمیر اسمبلی میں حال ہی میں منظور شدہ قرارداد میں آرٹیکل 370 کی بحالی کا کوئی ذکر نہیں ہے، فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کا اپنا مقصد ہے کیونکہ ان کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے حملوں کی زد میں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ صرف انتخابات جیتنے کے لئے کانگریس پر بار بار چیخ رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ وہ (بی جے پی) سوچ رہے ہیں کہ وہ کانگریس کو کمزور کر دیں گے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،ہمیں امید ہے کہ وہ (انڈیا اتحاد) انتخابات جیت جائیں گے۔اس قرارداد کو آرٹیکل370 سے جوڑ کر لوگوں کو مبینہ طور پر گمراہ کرنے کے لیے جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس حکومت پر علاقائی سیاسی جماعتوں کی تنقید پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ سوالات اٹھانے کے لیے آزاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا (انتخابی) منشور عوام کے سامنے ہے اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا غصے سے جواب دیا اور پوچھاکہ ریاست کی بحالی کی قرارداد پر آپ مرکز سے کس قسم کا جواب چاہتے ہیں؟ یہ نیشنل کانفرنس حکومت کب سے قائم ہوئی؟ کیا تم چاہتے ہو کہ ریاست آسمان سے گرے؟۔انہوںنے کہاکہ ریاست (جموں و کشمیر کو) واپس کی جائے گی اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔فاروق عبداللہ نے سوالیہ انداز میں کہاکہ پہلے کچھ لوگ کہتے تھے کہ (جموں و کشمیر میں) اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے لیکن انتخابات ہو گئے۔ انہوں نے (بی جے پی) پروپیگنڈہ کیا کہ وہ حکومت بنائیں گے لیکن کیا ہوا؟۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article