وزیر اعظم نریندر مودی نے دھولے ضلع میں مہایوتی امیدواروں کی تشہیر کے لیے جلسہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ووٹ جہاد کا ذکر کیا اور سب کو اس کے خلاف متحد ہونے کی تلقین کی۔ ایک طرف ہم ترقی کر رہے ہیں۔ ہم تمام ذاتوں اور مذاہب کو ساتھ لے کر مہاراشٹر کو آگے لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔ تاہم، ہماری ترقی کا جواب نہیں دیا جا سکتا، اس لیے ہمارے مخالفین نے لوک سبھا سے ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔
دھولیہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ ایک طرف ہم ترقی کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف اپوزشن ہمارے وکاس کا جواب نہیں دے پا رہے اس لیے دھولیہ میں ووٹ جہاد کر رہے ہیں۔ اگر ہم اب نہ بیدار ہوئے تو پھر ہمیں ووٹ جہاد کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں ہمیں جاگناہوگا۔
Devendra Fadnavis:
"Here successful Dhule, We led successful 5/6 assemblies but mislaid by 1 sided voting successful the 6th.
~ We mislaid due to the fact that of VOTE JIHAD. If we don’t Unite & aftermath up now, We’ll person to SLEEP FOREVER.”🥶
PM Modi connected the signifier & Devendra Fadnavis goes Full Monty against VOTE JIHAD🔥 pic.twitter.com/tRwClPVN4S
— The Analyzer (News Updates🗞️) (@Indian_Analyzer) November 8, 2024
اس سے قبل بھی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس کے ذریعہ ’ووٹ جہاد‘ سے متعلق دیے گئے بیان پر تنازعہ شروع ہو گیا تھا۔ شیوسینا (یو بی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے فڑنویس کے اس بیان پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔
دیویندر فڑنویس نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم دھولیہ سے شروع ہو رہی ہے۔ مودی کے ذریعہ 10 سال میں کئے گئے کاموں کی وجہ سے دھولے ضلع مہاراشٹر کا نمبر ایک ضلع بن رہا ہے۔ دھولے شہر کو کبھی پینے کے پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ دھولیہ مہاراشٹر کا اگلا صنعت اور لاجسٹک مرکز ہے۔ مودی دھولہ کو نمبر ایک ضلع بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔