رائیونگ سے متعلق ایڈوائزری جاری، سرینگر اور جموںمیں 500سے زائد گاڑیاں ضبط | بچوں کو گاڑیاں نہ چلانے دیں، سکولوں، کوچنگ سینٹروں اور والدین کو مشورہ

6 days ago 2

November 16, 2024

بلال فرقانی

سرینگر// سرینگر کے ٹینگہ پارہ بائی پاس پر کار ریس کے دوران 2کمسن طالب علموں کی حادثے میں ہلاکت کے بعد پولیس نے ہفتے کو سرینگر اور جموں میں ٹریفک قوانین کے مرتکبین کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا۔اس دوران محکمہ ٹریفک نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے سکولوں، کوچنگ سینٹروں اور والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گاڑیاں نہ چلانے دیں۔شہر سرینگر اور وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات پر پولیس نے متعدد جگہوں پر ناکے لگائے اور دو پہیوں والوں کی باریک بینی سے پوچھ تاچھ کی۔ خاص کر نوجوانوں کی لائسنس چیک کی گئیں ۔ اس طرح کی کارروائی دن بھر جاری رہی اور وادی کے دیگر مقامات سمیت قریب 300 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جن میں دو پہیوں اور چار پہیوں والی گاڑیاں شامل ہیں۔اسی طرح کی کارروائی جموں شہر اور اسکے مضافات میں کی گئی۔ جموں میں اس طرح کی کارروائی کے نتیجے میں قریب 200گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔اس دوران پولیس نے خبردار کیا ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہو رہا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک گریندر پال سنگھ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں والدین اور تعلیمی اداروں سے درخواست کی گئی کہ وہ اس رجحان کو ختم کرنے کیلئے فوراً اقدامات کریں تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ایڈوزری میں کہا گیا ہے’’یہ رجحان، جس نے پہلے ہی کئی قیمتی جانیں لے لی ہیں، اب ختم ہونا چاہیے۔ کم عمر ڈرائیورز نہ صرف اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سڑک پر دیگر افراد کے لیے بھی خطرہ بن جاتے ہیں۔ ہم اس سلسلے میں سخت قانونی کارروائی کریں گے، اور والدین، سکولوں، اور اداروں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘
جرمانہ وصول
روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرسید شاہنواز بخاری کی قیادت میں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے پورے کشمیر ڈویژن میں ایک سخت نفاذ مہم چلائی۔آپریشن میں بڑی خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس میںبشمول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں، اوور لوڈنگ، سیٹ بیلٹ کی عدم تعمیل، کم عمر کی ڈرائیونگ، اور موٹر وہیکلز ایکٹ 1988 کے تحت دیگر جرائم شامل ہیں۔مہم کے دوران کل 2,338 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں بسیں، سکول بسیں، سامان بردار اور نجی گاڑیاں شامل تھیں۔ ان میں سے 586 گاڑیوں کو بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے، مسافروں کو اوور لوڈ کرنے اور فٹنس اور انشورنس سرٹیفکیٹ میں کوتاہی جیسی خلاف ورزیوں پر چالان کیا گیا۔ مزید برآں، 11 گاڑیاں ضبط کی گئیں، اور 7.98 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس مہم میں سری نگر، پلوامہ، بارہمولہ، کولگام اور گاندربل سمیت متعدد اضلاع کا احاطہ کیا گیا۔ سرینگر میں سب سے زیادہ 2.22 لاکھ روپے جرمانے کی وصولی ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد کولگام اور گاندربل، جس میں بھی اہم نفاذ کی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article