زمیندارسرکاری سکیموں کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں

1 day ago 2

زاہد بشیر

گول//زمیندارسرکاریسکیموں کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں اور کسی بھی مشکلات کو دور کرنے کے لئے دفتر سے رابطہ کریں اور یہاں پر سبھی مشکلا ت کا ازالہ ہو پائے گا ۔ ان باتوں کا اظہار ایس ڈ او گول نوین کمار نے گول میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے لئے سرکار کی جانب سے بہت ساری سکیمیں موجود ہیں اور ان سکیموںکا فائدہ اُٹھانے کے لئے زمینداروں کو چاہئے کہ وہ تمام لوازامات پورا کریں اور اپنی آن لائن رجسٹریں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کیمیکل کھاد سے چھٹکارا دلانے کے لئے بھی بڑے پیمانے پراقدامات اُٹھائے ہیں عوامی کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیاد آرگینک کھادو ں کا استعمال کریں ۔ نوین کمار نے کہا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت زمینداروں کو پاور ٹریلر میں پچاس فیصد کی سبسڈی دیتے ہیں اس کے علاوہ ٹریکٹر پر بھی ہم اسی طرح سبسڈی دیتے ہیں اسی طرح پالی ہوس میں بھی زمینداروں کو95فیصد سبسڈی ہے جس میں دو لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک یہ ہیں ۔ نوین کمار نے کہاکہ موٹا اناج کھائیں جو پہلے زمانے میں کھاتے تھے جو صحت کے لئے اچھا تھا اس کے لئے مرکزی سرکار کی جانب سے ’’پرموشن آف نیوٹری ملٹ ‘‘سکیم بھی آئی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر مشروم کاشت بہتر ہو سکتی ہے عوام کو چاہئے کہ وہ اس کی طرف بھی اپنی توجہ دے اور اس میں بھی سرکار کی جانب سے سکیمیں آئی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی اسی طرح سے ہم نے یہاں پر زمینداروں میں مشروم بیج تقسیم کیا اور بہت سارے لوگوں نے اس کی بہترین کاشت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی زمینداروں کو کوئی مشکلات ہو وہ دفتر میں آکر مجھ سے رابطہ کریں اور یہاں پر ان کی مشکلات کا ازالہ کریں گے ۔یاد رہے محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں کے لئے با ضابطہ طور پر ایک ’’کسان خدمت گھر‘‘ دفتر پر کھولاگیا ہے جہاں پر زمینداروں کو پیش آنے والی مشکلات و جانکاری دی جاتی ہے اور زمینداروں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی مشکلات کا ازالہ کے لئے دیگر انجان لوگوں سے بہتر ہے کہ وہ محکمہ کے اس خدمت گھر پر آکر مفصل اور بہتر جانکاری حاصل کریں تا کہ ان کے شک و شبہات دور ہو سکیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article