عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن کشمیر نے ہفتہ کو کہا کہ وہ کلاس 1 سے 9 ویں کے سالانہ امتحانات کے اختتام کے بعد موسم سرما کی تعطیلات پر فیصلہ کریں گے۔ ڈائریکٹر تصدق حسین میر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح نویں جماعت تک کی تمام کلاسوں کے لیے یکساں ڈیٹ شیٹ کے تحت آنے والے پیر سے شروع ہونے والے امتحانات کا انعقاد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلی سے نویں جماعت کے امتحانات کے اختتام کے بعد ہی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرے گی۔ امتحانات سے پہلے موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔کچھ پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے داخلہ اور کیپٹیشن چارجز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس فیس فکزیشن کمیٹی ہے جو پرائیویٹ سکولوں کی فیس اور دیگر چارجز کو ریگولیٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ “ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی پرائیویٹ سکول والدین سے کیپٹیشن فیس نہیں لے سکتا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شکایات ان کے پاس آنے کی صورت میں وہ ضرور نوٹس لیں گے اور اس کے مطابق کارروائی کریں گے۔