عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی کشمیرکے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے میں بتایاگیاکہ یونیورسٹی میں تمام تعلیمی پروگراموں کیلئے آخری ورکنگ ڈے 20 دسمبر ہو گا، اورسرمائی تعطیل کے بعد کلاسز 10 فروری 2025 کو دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرمائی تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا ارادہ رکھنے والے محکمے، یا تو جزوی طور پر یا مکمل طور پر، ڈین آف اکیڈمک معاملات وامورات کو پیشگی تجاویز پیش کرنا ضروری ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی کے تمام انتظامی دفاتر تعطیلات کے پورے عرصے میں کام کرتے رہیں گے۔