سرینگر میں10برسوں کے دوران4ہزار سڑک حادثات | مجموعی طور پر552افراد لقمہ اجل،4164زخمی

6 days ago 1

November 16, 2024

بلال فرقانی

سرینگر// سرینگر میں گزشتہ10برسوں کے دوران4ہزارٹریفک حادثات میں550سے زائد افراد کی موت واقع ہوگئی اور4ہزار سے زائد زخمی ہوئے ۔رواں سال ہی362ٹریفک حادثات میں36افراد لقمہ اجل بن گئے اور379 لوگ زخمی ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سرینگرمیں ہر5روز میں ٹریفک حادثات میں ایک قیمتی جان ضائع ہوگئی جبکہ2روز میں3حادثات پیش آئے جن میں3افراد زخمی ہوئے۔ ستمبر2024 تک سرینگر میں362ٹریفک حادثات میں 35جان لیواثابت ہوئے جبکہ327حادثات میں لوگ زخمی ہوئے۔ ماہانہ اعداد شمار کے مطابق ماہ جنوری میں32ٹریفک حادثات میںایک جان لیوا ثابت ہوا جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ31حادثات میں35زخمی ہوئے۔فروری میں25ٹریفک حادثات میں2جان لیوا ثابت ہوئے جن میں2افراد موت کی آغوش میں سو گئے جبکہ دیگر23حادثات میں27افراد زخمی ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق مارچ میں39ٹریفک حادثات میں6جان لیوا ثابت ہوئے جن میں6جان بحق ہوئے جبکہ دیگر33حادثات میں42زخمی ہوئے۔ اپریل میں ہوئے51ٹریفک حادثات میں ایک جان لیوا ثابت ہوا جس میں2افراد کی ہلاکت سامنے آئی جبکہ دیگر50ٹریفک حادثات میں59دیگر زخمی ہوئے۔ اعدادو شمار کے مطابق مئی میں سرینگر میں ہوئے48حادثات میں6حادثات میں6افراد کی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ دیگر48حادثات زخمی ہوئے۔ جون میں مجموعی طور پر سرینگر میں54حادثات رونما ہوئے جن میں8جان لیوا ثابت ہوئے جن میں8افراد جان بحق جبکہ دیگر46حادثات میں49زخمی ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی میں31ٹریفک حادثات میں4حادثات کے دوران4افراد ہلاک جبکہ دیگر31حادثات میں28زخمی ہوئے۔اگست میں36حادثات کے دوران5افراد جاں بحق ہوئے اور37زخمی ہوئے جبکہ5حادثات جان لیوا اور31غیر جان لیوا ثابت ہوئے۔ستمبر میں سرینگر میں مجموعی طور پر سرینگر میں ٹریفک حادثات کی تعداد40 رہیں جن میں2جان لیوا حادثات میں2افراد ہلاک جبکہ دیگر38حادثات میں44افراد زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر گرمائی داراالحکومت سرینگر میں10برسوں کے دوران4051ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں533جان لیوا ثابت ہوئے جن میں352افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر3516حادثات میں4164زخمی ہوئے۔ سال در سال اعداد شمار کے مطابق2014میں374ٹریفک حادثات سرینگر میں رونما ہوئے جن میں58افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ394زخمی ہوئے تاہم2015میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا اور سال بھر سرینگر میں435حادثات رونما ہوئے جن میں63زخمی اور462زخمی ہوئے۔2016میں324ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں کی تعداد51تھی اور325زخمی ہوئے جبکہ2017 میں363حادثات کے دوران60 افراد لقمہ اجل بن گئے اور345زخمی ہوئے۔اعداد شمار کے مطابق2018میں375ٹریفک حادثات دیکھنے کو ملے جن میں46ہلاک اور383زخمی ہوئے جبکہ2019میں ہوئے310حادثات میں45افراد موت کی آغوش میں سو گئے اور323زخمی ہوئے۔2020میں275ٹریفک حادچات سرینگر میں دیکھنے کو ملے جن میں45افراد لقمہ اجل بن گئے اور275زخمی ہوئے جبکہ2021میں331ٹریفک حادثات میں40افراد کی موت واقع ہوئی اور347زخمی ہوئے۔اعداد شمار کے مطابق2022میں426حادثات میں53افراد ہلاک جبکہ493زخمی ہوئے اور2023میں476واقعات میں55افراد ہلاک اور493زخمی ہوئے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article