سنبھل مسجد تنازعہ، ہائی کورٹ میں سماعت تک ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

2 hours ago 1
سنبھل مسجد تنازعہ، ہائی کورٹ میں سماعت تک ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک عدالت عظمیٰ نے یہ بھی حکم دیا کہ ایڈوکیٹ کمشنر کی رپورٹ کی سروے رپورٹ کو سیل بند احاطہ میں رکھا جائے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد سروے تنازعہ کے معاملہ میں جمعہ کو ضلعی عدالت سے کہا کہ وہ ہائی کورٹ میں سماعت تک کوئی کارروائی نہ کرے۔

اس کے ساتھ ہی درخواست گزار شاہی جامع مسجد کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے territory courtرجوع کرنے اور ریاستی حکومت کو علاقہ میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایت دی۔

چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور سنجے کمار کی بنچ نے اتر پردیش کو اس علاقے میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت دی جہاں گزشتہ روز شدید پتھراؤ کے دوران چار مظاہرین کی موت ہو گئی تھی۔

بنچ نے حکم دیا کہ اگر کوئی نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاتی ہے تو اسے تین دن کے اندر ہائی کورٹ میں سنا جائے۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی حکم دیا کہ ایڈوکیٹ کمشنر کی رپورٹ کی سروے رپورٹ کو سیل بند احاطہ میں رکھا جائے۔

بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا ’’ہم نہیں چاہتے کہ اس دوران کچھ بھی ہو… انہیں (شاہی جامع مسجد کمیٹی) کو مناسب اقدامات کرنے دیں۔ ہم اسے زیر التوا رکھیں گے۔‘‘

بینچ کے سامنے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ یہ حکم (سروے کرنے کے لیے) عوام کو بہت نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایسے 10 کیسز زیر التوا ہیں جن میں سروے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بنچ نے کہا ’’ہمیں امید ہے اور یقین ہے کہ ٹرائل کورٹ کوئی کارروائی نہیں کرے گی… ہم نے خوبیوں اور خامیوں پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔‘‘

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article