سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

5 days ago 2

November 18, 2024

File Image

سرینگر// حالیہ برف وباراں کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ہونے کے باعث وادی کشمیر کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں آنے والے دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے2 ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ ریکارڈ ہو سکتی ہے۔
ادھر وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ ، سونہ مرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3. 0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سونہ مرگ میں منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 17 نومبر سے23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، ٹریکرز اور مسافروں سے موسمی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ کرنے کی صلاح دی ہے۔
اگرچہ وادی میں موسم خشک ہے اور دن کے دوران نحیف دھوپ بھی کھلی رہتی ہے تاہم دوران شب شدید سردی لوگوں کو گرمی کے لئے استعمال کئے جانے والے روایتی کانگڑی اور الیکٹرانک آلات استعمال کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article