سینئرنیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا اِفتتاح

4 days ago 2

November 18, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//وزیر برائے امورِ نوجوان و کھیل کود ، خورک ، شہری رسدات و امورِ صارفین ، ٹرانسپورٹ ، آئی ٹی اور ایس اینڈ ٹی ستیش شرما نے کل یہاں ایم اے سٹیڈیم میں 35 ویں سینئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا اِفتتاح کیا۔چمپئن شپ کا انعقاد 18 سے 21 ؍نومبر 2024 ء تک کیا ہے۔ وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف ٹیلنٹ کو اُجاگر کرتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں سپورٹس مین شپ کے مضبوط جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔اُنہوں نے چمپئن شپ کے لئے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ جموں میں اَپنے قیام سے لطف اندوز ہوں گے اور چمپئن شپ میں ممکنہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ستیش شرما نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ آنے والے عرصے میں اس طرح کے ایونٹوں کا انعقاد انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے قوی دماغ اور مضبوط جسم کی نشوونما کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں بنیادی ضروریات ہیں۔وزیر موصوف نے کھیلوں میں ٹیم ورک کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا ،’’ کھیل ہمارے اندر ایک ٹیم سپرٹ پیدا کرتا ہے ۔ جتنا زیادہ ہم ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں ، ہماری کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس ٹیم ورک کی عدم موجودگی ناکامی کے خطرے کو بڑھادیتی ہے۔‘‘چمپئن شپ میں 35 ٹیموں کے درمیان مسابقتی میچوں کی سیریز ہوگی جس میں ٹاپ پوزیشن اورچمپئن بننے کے اعزاز کے لئے بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article