November 16, 2024
حسین محتشم
پونچھ//پونچ لنک اپ ڈے کے دوران مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں اس دوران شہید میجر روہت شرما میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا گیا جس کا اختتامی میچ سنیچر کے روز کھیلا گیا۔اس موقع پر کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد پونچھ کے پریتم سنگھ گراؤنڈ میں منعقدہ فائنل میچ دیکھنے کے لئے جمع ہوئی۔فائنل منڈی کرکٹ کلب اور رائزنگ اسٹار جلیاں کے درمیان کھیلا گیا جسے دلچسپ مقابلہ کے بعد منڈی کرکٹ کلب نے جیتا۔ ہندوستانی فوج کی 25 آر آر منڈی بٹالین کے زیر اہتمام اس منعقدہ ٹورنامنٹ میں تحصیل منڈی کی 11 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کے دوران منڈی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کی اننگز میں جارحانہ بلے بازی اور ٹھوس شراکت داری تھی، جس نے صرف 12 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ ٹیم نے شاندار مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مخالفین کے لئے ایک مشکل ہدف مقرر کیا۔ جیسے ہی رائزنگ اسٹار جالیاں میدان میں اتری اور 119 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے منڈی کرکٹ کلب کے نظم و ضبط والے باؤلنگ اٹیک کے سامنے ہار گئی۔وہ اپنے مقررہ 12 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 85 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جس کے نتیجے میں منڈی کرکٹ کلب نے ایک سنسنی خیز فائنل میں ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے 33 رنز سے فتح حاصل کی۔ فائنل میچ کی میزبانی طارق احمد شیخ نے کی جنہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ہندوستانی فوج کے افسران نے اس دوران کمیونٹی کے اندر اتحاد اور ہمدردی کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر انعامات تقریب معنقد کی گئی جہاں جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل، ٹرافی اور 10,000 کا نقد انعام سے نوازا گیا۔اس دوران رنر اپ ٹیم رائزنگ سٹار جالیاں کو فائنل تک پہنچنے میں ان کی قابل ستائش کوششوں کے اعتراف میں 5,000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ فائنل میچ میں قومی ہاکی کھلاڑی ابھیلو کور مہتا، تاج میر، پیر پنجال عوامی فورم کے چیئرمین مولوی فرید ملک، تحصیل دار حویلی کے ممبر پرویز ملک آفریدی اور ایس ڈی ایچ منڈی سے ڈاکٹر راہول کھجڑیا شامل تھے۔