غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس | مشاہرہ کی عدم ادائیگی سے پریشان

5 days ago 1

November 18, 2024

عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نیشنل میڈیکل کمیشن اور سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے باوجود، غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس ،جو اس وقت جموں و کشمیر کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں اپنی انٹرن شپ کر رہے ہیں، ابھی تک ان کا وظیفہ ادا نہیںکیا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ، یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا، جس سے بہت سے میڈیکل گریجویٹس پیسوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔متعدد ایف ایم جی انٹرنز نے بتایا”ہمیں اپنی انٹرن شپ شروع کیے چھ ماہ ہوچکے ہیں، اور ہندوستانی میڈیکل کالجوں سے ہمارے ساتھیوں کی طرح کوشش کرنے کے باوجود، ہمیں وظیفہ کے طور پر ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہے، یہ قومی رہنما خطوط کی براہ راست خلاف ورزی ہے،” ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت اور طبی تعلیم سے ملاقات کے باوجودمعاملہ ابھی جوں کا توں ہے۔ایک طالب علم نے کہا، “ہمارا مسئلہ افسر شاہی سے متاثر ہوا ہے جس میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی ہے۔”انٹرن ڈاکٹروں نے کہا کہ NMC کے رہنما خطوط اور سپریم کورٹ کے احکام کے باوجود جموں کشمیرمیں طبی ادارے ان کے مسئلے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔انٹرنس نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر بروقت کارروائی کرے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article