غلام نبی رینہ
کنگن//سونمرگ بیوپار منڈل کے صدر شبیر احمد لون ،جاوید احمد وانی، امتیاز احمد وانی اور اعجاز احمد وانی کی قیادت میں ایک وفدنے ایم ایل اے کنگن میاں مہرعلی سے ملاقات کی درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ میاں مہر علی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائلوں کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔ وفد نے ایم ایل اے کو بتایا کہ سونمرگ میں ایک فائر سٹیشن ،ہسپتال میں طبی عملہ 4×4 ایمبولینس ،ڈرنیج سسٹم ،سٹریٹ لائٹوں کی مرمت ،ذیڈ مور ٹنل کو آمدورفت کے لئے کھولنے اور سونہ مرگ مارکیٹ کی تعمیر و ترقی جیسے مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کی ۔ایم ایل اے موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو لیکر وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ بات کرئینگے۔