سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معائدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنگ و جدل اور لڑائیوں ، تشدد کا نتیجہ آخر کار اقوام اور ممالک کی تباہی ثابت ہوئی ہے جیسے جنگ عظیم اور دیگر جنگوں میں ہوا۔ ڈاکٹر فاروق ، جو ان دنوں عمرہ کے سلسلے میں مکہ میں قیام پذیر ہیں، نے اُمید ظاہر کیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بھی جنگ بندی کا اعلان کیا جائے گا اور اس پر سختی سے عمل ہوگا۔ انہوں نے تمام امن پسند ممالک بالخصوص اسلامی ممالک کے سربراہوں اور یو این او کے جنرل سکریٹری سے اپیل کی کہ ہٹلر کے طرز حکمران اسرائیل کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر گذشتہ ایک سال سے اسرائیلی بمباری، جنگ جرائم اور نسل کشی بند کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوںنے مسلم ممالک سے اتحاد و اتفاق کی اپیل کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کی۔
فلسطین میں جنگ بندی کی جائے :ڈاکٹر فاروق
2 hours ago
1
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source ArticleRelated
اندرماں امکنہ میں ضرورت مندوں کو ترجیح دی جائے: چیف منسٹر ری...
35 minutes ago
0
امتحانی مراکز کے قریب جمع ہونے پر پابندی
1 hour ago
0
ایس ایم خان۔نرم دم ِگفتگو ، گرم دم ِجستجو
1 hour ago
1
! رخشندہ ؔرشید۔ سکوت ِ شب کی ملکہ
1 hour ago
0
© Rss Finder Online 2024. All Rights Reserved. | Designed by MyHostiT