November 16, 2024
عظمیٰ نیوز سروس
شوپیان// ضلع ترقیاتی کمشنر(ڈی ڈی سی)شوپیان، محمد شاہد سلیم ڈار نے محکمہ دیہی ترقی کے ایک اہلکار کو خدمات سے برطرف کرنے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی ڈی سی نے ایک زیر معطل پنچایت سکریٹری کے خلاف تادیبی کارروائی اور ایف آئی آر کا بھی حکم دیا ہے۔کیلر بلاک کے زرکن پنچایت میں منریگا کے تحت فنڈز کے غلط استعمال میں ملوث پائے جانے کے بعد یہ کارروائی ہوئی ہے۔”ڈی ڈی سی نے ایک گرام روزگار سیوک(جی آر ایس)کو ہٹانے اور ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت دی ہے۔ اسی طرح معطل پنچایت سکریٹری کے خلاف تادیبی کارروائی اور ایف آئی آر کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اہلکار فنڈز کے غلط استعمال اور غیر عمل آوری کے کاموں کے لیے مزدوری کی ادائیگیاں کرنے میں ملوث پائے گئے۔