جموں: فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل افیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے راجوری سیکٹر کے ٹین علاقے کا دورہ کیا اور وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس دوران سی آئی ایف (رومیو) کے جی او سی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وائٹ نائٹ کور نے گذشتہ شام ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وائٹ نائٹ کور کے جی او سی نے سی آئی ایف (رومیو) کے ہمراہ راجوری سیکٹر کے ٹین علاقے کا دورہ کیا اور وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال اوور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
انہوں نے کہا کہ جی او سی نے تمام رینکوں کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔