لبنانی پارلیمنٹ نےاپنے فوجی سربراہ کی مدت ملازمت کی ایک نئی مدت کے لیے تجدید کر دی

2 hours ago 1
لبنانی پارلیمنٹ نےاپنے فوجی سربراہ کی مدت ملازمت کی ایک نئی مدت کے لیے تجدید کر دی لبنانی پارلیمنٹ نےاپنے فوجی سربراہ کی مدت ملازمت کی ایک نئی مدت کے لیے تجدید کر دی

بیروت: لبنانی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز اپنے فوجی سربراہ کی مدت ملازمت کی ایک نئی مدت کے لیے تجدید کر دی ہے۔

یہ تجدید ملازمت آرمی چیف جوزف عون کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ اگلے صدارتی امیدوار ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے حالیہ دورانیہ میں لبنانی پارلیمنٹ کا اجلاس شاذ ہی ہو سکا۔ حتیٰ کہ نئے صدر کے انتخاب کے لیے بھی پارلیمنٹ اپنا اجلاس منعقد نہیں کر سکی ہے۔ اس تعطل کی وجہ سے ملک ایک سیاسی بحران کا شکار ہے۔

العربیہ کے مطابق جمعرات کے روز پارلیمنٹ کا اجلاس اسرائیل کے ساتھ لبنانی جنگ بندی کے اگلے ہی روز منعقد ہوا ہے۔

اس جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے لبنانی فوج اور فوجی سربراہ کا کردار اہم ہوگا۔

لبنانی فوج کو اس معاہدے پر عمل یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح سے لبنان کو مالی امداد کی بھی توقعات ہیں۔

ایک لمبے عرصے میں معاشی بحران کا شکار رہنے والے لبنان کے لیے بلاشبہ بین القوامی سطح سے امداد کی اسے غیرمعمولی ضرورت ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article