لیفٹیننٹ گورنر کا بابا جیتو کو خراجِ عقیدت پیش ، کسانوں سے بات چیت کی | پنچایت اور بلدیاتی انتخابات جلد ہوں گے

6 days ago 2

November 16, 2024

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھڑی میلے کا دورہ کیا اور جھڑی گاؤں میں بابا جیتو کو ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا بابا جیتو کی قربانی معاشرے کو ایک مضبوط قوم کیلئے کام کرنے کی ترغیب دیتی رہتی ہے ۔ جھری میلہ گراؤنڈ میں لفٹینٹ گورنر نے کسانوں اور عقیدت مندوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنچائتی اور شہری بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے ۔ جھڑی میلہ کی گہری روحانی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سالانہ تقریب ہمیں ہمارے کسان خاندانوں کی قربانیوں اور انسانیت کی خدمت اور پرورش میں ان کے اہم کردار کی یاد دلاتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ جھڑی میلہ ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کی علامت ہے اور سماجی اقدار کے دھاگے میں جڑی روایت لوگوں کو ہماری وراثت ، ثقافت ، فن اور دستکاری کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ ‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں زراعت کے شعبے کو تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اشتراک کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا جموں و کشمیر کے یونین ٹیری ٹری کے کسانوں کو بااختیار بنانا میرا مشن ہے اور ہم نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تبدیلی کو تیز کرنے کیلئے اسٹریٹجک اقدامات کئے ہیں ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دیہی علاقوں میں ہمارے نوجوانوں کو ترقی کرنے کے مساوی مواقع ملیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پی او جے کے مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں ، قبائلیوں ، بالمیکیوں اور دیگر محروم طبقات کے بے گھر خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنر نے ترقی پسند کسانوں اور جھڑی میلے کے انعقاد میں مصروف اہلکاروں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے سرکاری محکموں ، زرعی تاجروں اور کسانوں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی دورہ کیا ۔ اس تقریب میں فنکاروں کی طرف سے متاثر کُن پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس میں خطے کے بھر پور فن اور ثقافت کی نمائش کی گئی ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article