مالیگاوں سنٹرل حلقہ سے مجلس کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل پیچھے

3 hours ago 1
مالیگاوں سنٹرل حلقہ سے مجلس کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل پیچھے مالیگاوں سنٹرل حلقہ سے مجلس کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل پیچھے

مہاراشٹرا کے مالیگاوں سنٹرل حلقے میں جاری ووٹوں کی گنتی کے مطابق، مجلس کے موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل عبد الخالق ساتویں راؤنڈ میں 16 ہزار سے زائد ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔

اس حلقے سے آصف شیخ رشید آگے چل رہے ہیں، جو انڈین سیکولر لارجرز پارٹی آف مہاراشٹرا کے امیدوار ہیں۔

سات راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد آصف شیخ نے 40 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب، مجلس کے دو امیدوار اس وقت آگے ہیں۔ امتیاز جلیل اورنگ آباد ایسٹ سے 23,549 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ فاروق مقبول جو شولاپور سٹی سنٹرل حلقے سے مقابلہ کر رہے ہیں، دوسرے راؤنڈ میں 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article