عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے جموں و کشمیر میں مختلف استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ منصوبہ بندی کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہر ضلع میں سکیم کے لحاظ سے پیش رفت کانوٹس لیا ۔ انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے وہاں پر بعض سکیموں پر عمل درآمد میں ناقص پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈلونے ڈپٹی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں کے بروقت نفاذ کیلئے وہاں کی انتظامیہ کو مزید تیار کرنے کیلئے غیر معمولی کوششیں کریں ۔ انہوں نے ضلعی سیکٹرل افسران کے ساتھ ان کے محکموں کی طرف سے لاگو کی جانے والی سکیموں میں ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کیلئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی پورٹلز پر نظر رکھیں تا کہ ہر اسکیم کے بارے میں حقیقی وقت میں معلومات دستیاب ہوں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اہداف کو پورا کرنے کیلئے اپنے نگرانی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ عمل درآمد کرنے والے محکموں کو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے ضروری مداخلت کرنے کیلئے مشورہ دیں ۔ جن اسکیموں کا جائیزہ لیا گیا ان میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، زرعی انفراسٹرکچر فنڈ ، پی ایم کے ایس وائی شامل ہیں ، جن کا نفاذ محکمہ زراعت کے ذریعہ کیا جا رہا ہے ۔ محکمہ صحت کی اسکیموں میں اے بی ایچ اے کرئیشن ، جنسی تناسب ، جنانی سرکھشا یوجنا ، شامل ہیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی اسکیمیں جن میں اپنے اسکول کی عمارتیں ، بجلی ، لڑکیوں کے بیت الخلاء اور وہاں پینے کے پانی کی سہولیات شامل ہیں ۔ سماجی بہبود کے محکمے میں آئی ایس ایس ایس ، این ایس اے پی اینڈ سٹیٹ میریج اسسٹینس کی اسکیم اور پوشن ٹریکر پر رجسٹرڈ پیش رفت تھی۔این ایف ایس اے کے تحت آدھار اپ ڈیٹ اور ایف سی ایس اینڈ سی اے کے ذریعہ راشن کی تقسیم کیلئے جموں و کشمیر کی آبادی کی کوریج کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ اسی طرح محکمہ ریونیو کے معاملے میں ایس سی /ایس ٹی /او بی سی زمرہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے سرٹیفکیٹ کیلئے زیر التواء درخواستوں کے علاوہ زمینی پاس بُکس کا بھی جائیزہ لیا گیا جو کہ یو ٹی کے کسانوں میں تقسیم کی گئیں ۔ اسی سلسلے میں پانی اور بجلی کے کنکشن فراہم کرنے والے گھرانوں کا جائیزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے آن لائن ڈیش بورڈز کے مطابق اگر کوئی التواء ابھی بھی موجود ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر لائن ڈپارٹمنٹس کی طرف سے لاگو کی جانے والی درجنوں اسکیموں پر غور کیا گیا جس میں ان کی موجودہ صورتحال کا جائیزہ لیا گیا ، اہداف حاصل کئے گئے اور متعلقہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کیلئے ہدایات دی گئیں۔
مختلف استفادہ کنندگان پر مبنی سکیمیں | چیف سیکرٹری کازمینی سطح پر عمل درآمد کا جائزہ
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article