مدرسہ میں زیر تعلیم طالب علم کو مدرس نے بھیانک سزا دی

1 week ago 1

Last updated نومبر 10, 2024

کنور (کیرالا)شمالی کیرالا کے ضلع کنور میں طالب ِ علم کو بجلی کی استری سے چرکا دینے کے جرم میں ایک دینی مدرسہ کے ٹیچر (مدرّس)کو گرفتار کر لیا گیا ہے

پولیس نے بتایا کہ پڑوسی ضلع ملا پورم کے مقام تنور کے رہائشی عمیر اشرفی پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہ لڑکے کے اندرونی اعضاء پر انہوں نے مرچی کا پاؤڈر بھی مَل دیا۔

حال ہی میں پولیس میں طالب ِ علم کی شکایت درج کرنے پر ملزم ریاست سے فرار ہوکر کرناٹک اور ٹاملناڈو کے مختلف ٹھکانوں میں چھپ رہا تھا۔ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کہ ٹاملناڈو کے مقام کوئمبتور سے وہ آبائی ضلع کو آرہا ہے، پولیس کی ایک ٹیم تنور پہنچ کر اس کے آنے کا انتظار کررہی تھی۔

پولیس دکھائی دینے پر عمیر فرار ہونے کی کوشش کیا، لیکن اسے پکڑ لیا گیا۔ کناوم پولیس اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف بی این ایس قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article