یواین آئی
جے گاؤں // سی جی ایس ٹی ٹیم نے مرکزی حکومت کے ساتھ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں مغربی بنگال کے جے گاؤں کے رہنے والے ایک پان مسالہ تاجر کو گرفتار کیا ہے۔ملزم تاجر کا نام رنجیت پرساد ہے۔ وہ اصل میں جے گاؤں کا رہنے والا ہے۔ سلی گڑی میں بھی اس کا دفتر ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ عرصے سے ملزم نے جعلی دستاویزات بنا کر مرکزی حکومت سے 13 کروڑ 64 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی تھی۔ اس کا احساس ہوتے ہی سی جی ایس ٹی ٹیم نے تحقیقات شروع کی اور رنجیت پرساد کو جمعہ کو سلی گڑی میں اس کے دفتر سے گرفتار کیا۔ملزم کو آج سلی گڑی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے ملزم کو پانچ دن کی عدالتی تحویل میں رکھنے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ ملزم نے اس سے قبل 2022 میں بھی اسی طرح حکومت کو دھوکہ دیا تھا۔ ملزم اس پان مسالہ کے اس کاروبار کے ساتھ ساتھ بھوٹان کو غیر قانونی طور پر سگریٹ اور گٹکھا بھی برآمد کرتا تھا۔