November 18, 2024
File Photo
نئی دہلی// رواں مالی سال کی جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 6.4 فیصد پر آ گئی ہے۔
اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں جاری لیبر فورس سروے – جولائی-ستمبر 2024 میں بتایا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح زیر جائزہ مدت کے دوران 6.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2023 کی سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح 6.6 فیصد رہی ہے۔ اس کے علاوہ اپریل سے جون 2024 کے عرصے میں بے روزگاری کی شرح صرف 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سروے میں 15 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2024 تک مردوں میں بے روزگاری کی شرح 5.7 فیصد اور خواتین میں بے روزگاری کی شرح 8.4 فیصد رہی۔