سرینگر// انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے کا کہنا ہے کہ پولیس نوجوانوں کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار کرنے اور وادی میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت سے نمٹنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ جو لوگ ہمارے معاشرے میں منشیات کی وبا پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس مختلف کھیل سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے ساتھ مصروف رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان پولیس کے ساتھ جڑ جائیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو چینلائز کرنے کے لئے پر عزم ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو سماج کی بہتری کے لئے استعمال کر سکیں۔
مسٹر بردی نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بنانے بلکہ زندگی کی مہارتوں جیسے کہ نظم و ضبط، ٹیم ورک، ثابت قدمی اور قیادت کو بھی فروغ دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔
منشیات کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘منشیات کا استعمال ایک سنگین چیلنج ہے جو ہمارے معاشرے کے تانے بانے خاص طور پر ہمارے نوجوانوں، جو ہمارا مستقبل ہیں، کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے جیسے اقدامات کے ذریعے ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک صحت مند متبادل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں’۔
آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کا مقصد نوجوانوں کے ساتھ اعتماد، تعاون اور باہمی احترام کا رشتہ استوار کرنا ہے اور اس طرح رکاوٹوں کو توڑنا اور بہتر رابطے کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس نہ صرف نوجوانوں کو تعمیری پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے بلکہ ان لوگوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کر رہی ہے جو انہیں منشیات کی طرف راغب کرنے میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم منشیات کی لت کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے معاشرے میں منشیات کو پھیلانے اور نوجوانوں کو اس لت کا عادی بنانے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی’۔
منشیات کی وبا پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی: آئی جی پی کشمیر
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article