موسیٰ ندی بحالی پروجیکٹ میں اسرائیلی ٹکنالوجی کا استعمال

2 hours ago 1
موسیٰ ندی بحالی پروجیکٹ میں اسرائیلی ٹکنالوجی کا استعمال اسرائیل کے سفیر ریوون ازار نے جمعہ کے روز تلنگانہ کے سکریٹریٹ میں وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت کے موسیٰ ندی بحالی پروجیکٹ میں تکنیکی مہارت فراہم کرنے سے اسرائیل نے اتفاق کیا ہے۔ اسرائیل کے سفیر ریوون ازار نے جمعہ کے روز تلنگانہ کے سکریٹریٹ میں وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو سے ملاقات کی۔

 مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکوریٹی میں اسرائیل کی گلوبل لیڈر شپ کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے ان دو شعبہ جات میں تلنگانہ کو فائدہ پہونچانے پر زور دیا۔ انہوں نے دفاع‘ زراعت‘ واٹر منیجمنٹ‘ اڈوانسڈ ٹکنالوجیز اور صنعتی ترقی میں اسرائیل سے تعاون کی درخواست کی جس پر سفیر ریوون ازار نے مثبت ردِعمل کا اظہار کیا۔

 سریدھر بابو نے حیدرآباد میں 200 ایکڑ اراضی پر محیط مصنوعی ذہانت‘ شہر کے قیام کے منصوبہ سے سفیر کو مختصراً واقف کرایا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article