مژھل ،گلمرگ،سونمرگ، پیر کی گلی ، دودھ پتھری اور گریز میں برفباری | برف نے پہاڑوںکو ڈھانپ لیا

6 days ago 3

November 16, 2024

عظمیٰ نیوز سروس+غلام نبی رینہ+اشرف چراغ

سرینگر+کنگن+کپوارہ// مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ہفتے کے روز موسم کی پہلی برف باری جب کہ وادی کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ برف باری صبح سویرے شروع ہوئی اور وقفے وقفے سے جاری رہی، جس نے میدانی علاقوں کو تقریباً ایک انچ برف سے ڈھانپ دیا۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ وادی کے کئی دیگر علاقوں بشمول گریز بانڈی پورہ ، مژھل کپوارہ ، مغل روڑشوپیان اور دیگر مقامات پر بھی تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں کے کئی حصوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 23 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا اور 24 نومبر کو بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا ہلکی برفباری کا امکان ہے۔حکام نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سادھنا ٹاپ پر تازہ برف باری کے بعد کرناہ کپواڑہ سڑک کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بحال کرنے کے لیے برف صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناہ-چوکیبل سڑک پر سفر کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے، جس میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے سڑک کی حالت کی تصدیق کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے، باغ بلہ اور چوکی بل کے ٹریفک کنٹرول پوائنٹس سے بغیر سکڈ چین کے گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ برف سے ڈھکی سڑکوں پر محفوظ راستہ یقینی بنایا جا سکے۔ ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں ہفتہ کی صبح تازہ برفباری ہوئی، جس نے علاقے کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔دریں اثناء، بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں بشمول گریز، رازدان ٹاپ، تلیل اور کنزلون کے سرحدی علاقے بھی برف کی سفید چادر میں ڈھکے ہوئے ہیں اور یہاںبرف باری جاری رہی۔ سونمرگ میں دوپہر سے ہی برفباری ہورہی تھی اور سہ پہر تک یہاں ایک سے 2انچ برف جمع ہوگئی تھی۔ادھر زوجیلا، گمری،سنتھن ٹاپ،دودھ پتھری،پیر کی گلی میں بھی شام تک وقفے وقفے سے برفباری ہورہی تھی۔ہفتہ کی صبح تک ضلع کے نستہ ژھن گلی (سادھنا )پر 8 انچ،فرکیا ں 9،مژھل کی زیڈ گلی پر 1فٹ کے قریب برف جمع ہوئی تھی ۔مژھل کے اندورنی بستی میں 4سے5انچ برف ریکارڈ کی گئی ۔ کیرن ،کرناہ اور مژھل سڑکو ں کو احتیاطی طور بند کر دیا گیا ۔ وادی بنگس کو سفید چادر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ سونہ مرگ میں بعد دوپہر سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جس کے باعث سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ۔ سونہ مرگ کے علاوہ منی مرگ ،زوجیلا ،تھاجواس، پنجترنی اوربالتل میں دوپہر کے بعد برفباری شروع ہوگئی ، جو شام تک وقفے وقفے سے جاری تھی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article