ایجنسیز
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد کی زبردست جیت کو ترقی اور اچھی حکمرانی کی جیت کے طور پر سراہا اور لوگوں کو ریاست کی ترقی کے لئے حکمران بلاک کے مسلسل کام کرنے کا یقین دلایا۔X پر پوسٹس میں، انہوں نے جھارکھنڈ میں جیت کے لیے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی قیادت والے اتحاد کو بھی مبارکباد دی، ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ان کی پارٹی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سب سے آگے رہے گی۔ انہوں نے ریاست میں انڈیا بلاک اتحاد کی قیادت کرنے والے چیف منسٹر ہیمنت سورین کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔انہوں نے مزید کہا”ترقی کی جیت،گڈ گورننس کی جیت،متحدہ رہیںتو بلندی پر جائیں گے‘‘۔