ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں، جن مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں امین پٹیل ،اسلم شیخ، ابوعاصم اعظمی، مشرف حسن، مفتی محمد اسماعیل اور ہارون خان، رئیس قاسم شیخ، عبدالستار شامل ہیں۔
شیو سینا( ـ ٹھاکرے) نے ہارون خان کو اپنا اسمبلی حلقہ 164 – ورسووا سے اپنا امیدوار بنایا تھا ، جس پر انھوں نےکامیابی حاصل کی۔ بتا دیں کی اس سےقبل شیو سینا (متحد )کی جانب سے صابر شیخ کلیان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے انھیں وزارت بھی دی گئ تھی ۔
اسمبلی حلقہ 186 ممبئا دیوی سے امین پٹیل (کانگریس ) کو 69901 اور شائنہ منیش منوٹ ( شیو سیناـ شندے) کو 34749 ووٹ ملے۔ امین پٹیل نے 35152 ووٹوں سے کامیابی پائی۔
اسمبلی حلقہ 104سلوڈ سے عبدالستار ( شیو سیناـ شندے) کو 137960 ووٹ ملے جبکہ بنکر سریش پانڈورنگ ( شیو سیناـ ٹھاکرے ) کو 135540 ووٹ ملے ۔ اس نشست پر عبدالستار 2420 ووٹؤں سے جیت حاصل کی۔
اسمبلی حلقہ 164 ورسووا ہارون خان ( شیو سیناـ ٹھاکرے ) کو 65396 ووٹ ملے، اور ڈاکٹر بھارتی لاویکر ( بی جے پی ) کو 63796 ووٹ ملے۔ اس نشست پر ہارون خان 1600 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اسمبلی حلقہ 273 کاگل سے مشرف حسن ( نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-اجیت پوار) کو 143828 ووٹ ملے اورگھاٹگے سمرجیت سنگھ ( نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-شرد پوار) کو 131949 ووٹ ملے ۔ اس نشست پر مشرف حسن 11879 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اسمبلی حلقہ 137 -بھیونڈی ایسٹ پر رئیس قاسم شیخ ( سماج وادی پارٹی ) کو 119687 اور سنتوش منجیا شیٹی ( شیو سیناـ شندے) کو 67672 ووٹ ملے ۔ یہاں رئیس قاسم شیخ نے 52015 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اسمبلی حلقہ 114 – مالیگاون سنٹرل مفتی محمد اسماعیل عبدالخالق (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین )کو 109332 ، آصف شیخ رشید ( انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر) 109257، جبکہ اعجاز بیگ عزیز بیگ ( کانگریس ) 7485 ملے۔ محمد اسماعیل عبدالخالق نےاس نشست پر صرف 75 ووٹوں سے کامیابی پائی۔
اسمبلی حلقہ 273 کاگل سے مشرف حسن ( نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-اجیت پوار) کو 143828 اور گھاٹگے سمرجیت سنگھ ( نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-شرد پوار)کو 131949 ووٹ ملے۔ مشرف حسن نے 11879 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی
اسی طرح سے ممبئ کے مضافات ملاڈ سے کانگریس کے اسلم شیخ نے بی جے پی کے ونود شیلار کو چھ ہزار ووٹوں سے شکت دی ۔