مہاراشٹرا انتخابات || بھاجپا اتحادکی زبردست واپسی

2 hours ago 1

یو این آئی

نئی دہلی//مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں رائے دہندگان نے حکمرانی کی باگ ڈور برقرار رکھنے کیلئے اپنے اپنے حکمران اتحاد کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔مہاراشٹر میں حکمراں اتحاد نے زبردست جیت درج کی جبکہ جھارکھنڈ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ(جے ایم ایم) اور کانگریس کی قیادت میں انڈیا گروپ کو تقریبا ًدو تہائی اکثریت ملی ۔ مہاراشٹر میں، کانگریس، این سی پی(شرد پوار)اور شیو سینا کے اتحاد نے لوک سبھا کی کامیابی کے بعد ریاست میں اقتدار میں واپسی کا خواب دیکھا تھا لیکن ان کا اتحاد تقریباً 48سیٹوں پر رہ گیا ۔ ریاست میں ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے دھڑے اور اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی نے حریف دھڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ مہاراشٹر کے انتخابات میں رائے دہندوں نے کانگریس پارٹی کے قبائلی مردم شماری کے مسئلہ اور آئین کو خطرہ کے بجائے مہاوتی کے ترقیاتی نعرے اور فلاحی سکیموں کی حمایت کی ۔مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ 15ریاستوں میں 48اسمبلی سیٹوں اور دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی انتخابات ہوئے۔ اتر پردیش میں سب سے زیادہ زیر بحث اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی)نے نو میں سے سات سیٹیں جیتیں، جب کہ مغربی بنگال، کرناٹک، مدھیہ پردیش، راجستھان اور آسام میںبر سر اقتدارجماعتیں مضبوطی سے قائم رہیں۔کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد نے مہاراشٹر میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ جھارکھنڈ میں، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)کی زیر قیادت ہندوستانی اتحاد بھاری اکثریت کے ساتھ واپسی کر رہا ہے۔بی جے پی، شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کا حکمراں اتحاد اس سال لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹرا میں جو دھچکا لگا تھا اس سے نکلتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ 288 سیٹوں والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے مطابق بی جے پی-شیو سینا-این سی پی کے عظیم اتحاد نے 200 سے زائدسیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ریاست میں کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد کے امیدواروں نے 48 سیٹیں جیتی ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article