نیتن یاہو اور گیلنٹ کیلئے دنیا میں زمین تنگ | آئرلینڈ اور کینیڈا کا وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کا اعلان

2 hours ago 1

یو این آئی

جینیوا// اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور اْن کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کیلیے دنیا میں زمین مزید تنگ ہوگئی۔ آئی سی سی کی جانب سے دونوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد دنیا کے 120 سے زیادہ ممالک اب اِنہیں گرفتار کرنے کے پابند ہوگئے۔ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کے مرتکب قرار پانے کے بعد اِن دونوں کی حیثیت مفرور مجرموں کی مانند ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق معاہدہِ روم کے تحت آئی سی سی میں شامل تمام 124 ملک اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے قانونی طور پر پابند ہوگئے ہیں۔آئرلینڈ نے جرائم کی عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔ آئرلینڈ کے وزیراعظم سمون ہیرس نے کہا ہے کہ بینجمن نتن یاہو آئرلینڈ آئے تو جرائم کی عالمی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں ان کی گرفتاری کو ترجیح دی جائے گی۔قومی نشریاتی ادارے آر ٹی ای سے گفتگو کے دوران آئرش وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ اگر نیتن یاہو کسی بھی وجہ سے آئرلینڈ آئے تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا؟ جس پر سمون ہیرس نے جواب دیا کہ ’جی ہاں بالکل، ہم عالمی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہیں‘۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کینیڈا عالمی عدالتوں کی جانب سے جاری کیے گئے تمام فیصلوں کی تعمیل کرے گا، جس میں آئی سی سی کی جانب سے سینئر اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔ادھر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری کے وارنٹ کو “یہ تاریخِ انسانی کا ایک اہم موڑ ہے۔” الفاظ سے تعبیر کیا ہے۔استنبول میں ٹرکش یوتھ فاؤنڈیشن کے خصوصی اکیڈمی لانچ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے، قرتولمش نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل کو اس کے قیام کے بعد سے اس حد تک دھچکہ پہنچا ہے۔نعمان قرتولمش نے یاد دلایا کہ آئی سی سی نے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور دنیا بھر کے سامنے ان دونوں کی طرف سے جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا تمام اثبات کے ساتھ اعلان کیا ہے۔قرتلمش نے اس بات پر زور دیا کہ، زیادہ اہم بات یہ ہے کہ روم کنونشن کے فریق بیشتر ممالک نے پوری دنیا کے سامنے اعلان کیا ہے کہ اگروہ ان کے ممالک میں آتے ہیں تو نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔اس فیصلے کو تاریخ ِ انسانی کا ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے قرتولمش نے کہا، “ہمیں امید ہے کہ نیتن یاہو اور اس کا جتھہ جہاں بھی جائے گا گرفتار کر لیا جائے گا اور آئی سی سی میں ان کا احتساب کیا جائے گا۔”ترک اسپیکر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کو اس کی نافذ کردہ نسل پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے معطل کر دیا جانا چاہیے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article