عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن//نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا۔ٹرمپ نے فنڈ مینیجر اور ارب پتی سرمایہ کار اسکاٹ بیسنٹ کو اپنی کابینہ میں وزیر خزانہ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ نامزدگی اٹارنی جنرل کے لیے نامزد میٹ گیٹز کی دستبرداری کے بعد سامنے ا?ئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 62 سالہ اسکاٹ بیسنٹ انویسٹمنٹ فرم کی اسکوائر کیپیٹل مینجمنٹ کے بانی ہیں اور ان کا شمار ارب پتی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے جب کہ اسکاٹ کی نامزدگی سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے معاشی ایجنڈے میں ٹیرف میں اضافہ کریں گے۔اسکاٹ بیسنٹ کی نامزدگی پر ٹرمپ نے کہا کہ اسکاٹ کا شمار دنیا کے بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، جیو پولیٹیکل اور معاشی اسٹریٹیجسٹ میں کیا جاتا ہے، وہ امریکا کو ایک نئے سنہرے دور میں لے جانے کے لیے میری رہنمائی کریں گے۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آنے والی نئی انتظامیہ کے لیے اہم عہدوں پر نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔نو منتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نیشیوات لوگوں کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتی ہیں، ڈاکٹر نیشیوات ادویات اور صحت سے متعلق ایک زبردست شخصیت ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہیں کہ امریکی شہریوں کو سستی اور معیاری صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو۔اْنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نیشیوات نے کورونا کی وباء کے دوران مریضوں کا علاج کیا اور سمندری طوفان کے متاثرین کا بھی خوب خیال رکھا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ خاتون ڈاکٹر نے مراکش، ہیٹی اور پولینڈ میں بھی ڈیزاسٹر ریلیف تنظیم کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات امریکی ٹی وی چینل پر مختلف بیماریوں، شراب اور منشیات کے استعمال کے اثرات اور قدرتی آفات کے مسائل پر بات کرتی ہیں۔اس سے قبل نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے۔