شولاپور: "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور( مہاراشٹرا)” میں "یومِ دستور” کے موقع پر طالب علموں اور اسٹاف نے "دستور کی پاسداری” کا حلف لیا۔ اس موقع پر شہر کے ماہر اور معروف وکیل ایڈوکیٹ ریاض شیخ صاحب کے علاوہ مدرسہ ہذا کی سابق طالبہ اور مشہور وکیل ایڈوکیٹ زليخی’ پیرزادے صاحبہ نے بھارت کے دستور کی تاریخ , خصوصیات ، روشن پہلو ، اور دستور کی اہمیت پر بیحد آسان ، مدلل اور سیر حاصل خطاب کیا۔
اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان سر کے دستِ مبارک مہمانِ خصوصی ایڈوکیٹ ریاض شیخ صاحب کا استقبال کیا گیا جبکہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار صاحبہ اور نکہت نلّا مندو صاحبہ کے دستِ مبارک ایڈوکیٹ زليخی’ پیرزادے صاحبہ کا استقبال کیا گیا ۔
اس جلسے کی نظامت الطاف صدیقی سر نے کی۔ ، جب کہ محمد علی شیخ سر نے مہمانوں کا تعارف کیساتھ ساتھ رسمِ شکریہ ادا کی۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے منعقد کیے گئے دو الگ الگ پروگراموں میں طلباء و طالبات اور اسٹاف ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے ۔
اس سرگرمی کو کامیاب بنانے میں محسن ماشال ، محمود خطیب ، کلثوم درزی ، ثنا مُلّا ، اور دیگر اسٹاف ممبران کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔