مشتاق الاسلام
پلوامہ //پتل باغ پانپور میں کل والی بال کے فائنل میچ کی تقریب منعقد ہوئی۔جس دوران کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی گئی اورجیتنے والی ٹیم کو انعام سے نوازا گیا ۔اس موقعہ پر بی جے پی ضلع صدرپلوامہ لطیف احمد بٹ نے کہا کہ علاقے میں کھیل کے میدان کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے،حالانکہ یہاں بڑی تعداد میں سرکاری زمین موجود ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو سپورٹس سٹیڈیم کے قیام کیلئے یادداشت پیش کی تھی اورپانپور کے تحصیلدار نے بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کا بھی موقع ملے گا۔