عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے ایک وفد نے، چیئرمین وکی شا کی قیادت میں چیف سکریٹری شری اتل ڈلوسے ملاقات کی جس کا مقصد خطے میں اہم ترقیاتی مسائل کو حل کرنا تھا۔ اجلاس میں شریک چیئرمین ہمایوں وانی، سجاد احمد شاہ کنوینر دستکاری اور اقبال فیاض جان ڈپٹی ڈائریکٹر نے شرکت کی۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، آئی ٹی سیکٹر کی توسیع، ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ، سیاحت کی رجسٹریشن، اور مجوزہ کشمیر انٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو بات چیت کا کلیدی محور تھے وفد نے انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں متنوع مواقع پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف سیکرٹری نے وفد کی سفارشات اور بصیرت پر توجہ سے غور کیا اور اس بات کو تسلیم کیا کہ یہ اقدامات خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔چیف سکریٹری نے وفد کو KITEX کی کامیاب تنظیم کو یقینی بنانے میں حکومت کے جامع تعاون کا یقین دلایا، جس سے کشمیر میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی سالانہ تقریب ہونے کی توقع ہے جس میں جموں و کشمیر کے تمام کاروباریوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔