چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ

2 hours ago 1

دبئی/نیوز ڈیسک/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق فیصلے کے لئے اہم اجلاس ایک دن کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔ ایونٹ کی میزبانی کے فرائض پاکستان کے سپرد ہیں تاہم بھارتی انکار کے بعد آئی سی سی کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کو پاکستان نے ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا ہےکہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا۔پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستانی ٹیم آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لئے نہیں اترے گی۔ ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ہائبرڈ ماڈل پر ایونٹ کروانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے قبل ہی ٹرافی کا قابل قبول فارمولا طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے۔ پی سی بی چیمپئینز ٹرافی کے تمام انتظامات تقریباًمکمل کرچکا ہے اور حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔دوسری جانب براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے لئے دی گئی ڈیڈلائن بھی ختم ہوچکی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈلاک کی وجہ سے معاملات بورڈ ممبرز کی ووٹنگ کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article