جموں// پولیس نے جمعرات کو ڈوڈہ اور اودھم پور اضلاع میں تخریبی سرگرمیوں کی سازش میں ملوث دو ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ علاقے کے ڈانڈی سے خفیہ اطلاع پر ایک سخت گیر ملی ٹینٹ معاون فردوس احمد وانی کو گرفتار کیا۔
حکام کے مطابق، ملزم سرحد پار ملی ٹینٹ ہینڈلرز کے ساتھ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطے میں تھا اور ڈوڈہ میں ملیٹنسی کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کام کر رہا تھا۔
ملزم اور اس کی رہائش گاہ کی مکمل تلاشی کے دوران مشکوک مواد اور دستاویزات برآمد کی گئیں، جو مزید تحقیقات کے لیے ضبط کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق، ملزم پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (PoJK) میں سرگرم دہشت گردوں اور ہینڈلرز کے ساتھ مل کر ڈوڈہ اور اس کے آس پاس تخریبی سرگرمیوں کی سازش کر رہا تھا۔
ایک اور کاروائی میں، پولیس نے اودھم پور میں سخت عوامی تحفظ ایکٹ (PSA) کے تحت ایک سخت گیر دہشت گرد معاون کو گرفتار کیا۔
ملزم کی شناخت عبدالستار ساکن پونارا سونی کے طور پر ہوئی ہے، جو متعدد دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث رہا اور اپنی گرفتاری سے قبل ملی ٹینٹ تنظیموں کے لیے ایک فعال گائیڈ اور سہولت کار کے طور پر کام کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق، اس کے خلاف بسنت گڑھ پولیس تھانے میں کئی ایف آئی آر درج ہیں۔
ڈوڈہ اور اودھم پور میں 2 ملی ٹینٹ معاونین گرفتار
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article