ڈوڈہ کے بھٹیاس میں آگ کی بھیانک واردات | 1رہائشی مکان و 3 منزلہ عمارت خاکستر، مقامی لوگوں کی جانچ و فائر بریگیڈ گاڑی کی مانگ

6 days ago 3

November 16, 2024

Oplus_131072

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل چلی پنگل کے بھٹیاس میں ہفتہ کی درمیانی شب کو پیش آئی آگ کی بھیانک واردات میں ایک رہائشی مکان و 3منزلہ عمارت خاکستر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی درمیانی شب کو بھٹیاس مارکیٹ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں چوہدری عبدالطيف بانیاں کے چار منزلہ رہائشی مکان کی بالائی دو منزلیں و اصغر حسین ٹاک کی تین منزلہ کمرشل عمارت مکمل طور پر خاکستر ہوئیں ہیں جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی، پولیس ،ایس ایس بی و فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔اس دوران ایس ڈی ایم گندوہ ارون کمار بڈیال،تحصیلدار حبیب الرحمان، ایس ایچ او گندوہ پرویز کھانڈے بھی موقع پر پہنچے اور آتشزدگی سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ادھر مقامی لوگوں نے آتشزدگی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اس کی تحقیقات کی مانگ کی ہے جبکہ بھٹیاس، جکیاس و ملکپورہ میں فائر بریگیڈ کی گاڑی دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی ایم گندوہ نے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحصیلدار کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور فائر بریگیڈ کی مانگ کو حکام تک پہنچایا جائے گا۔ادھر ممبر اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے متاثرین کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبوں کی معاونت کے لئے سرکاری سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپریل 2017 میں بھٹیاس بازار میں آتشزدگی کی بھیانک واردات میں 16 رہائشی مکانات و 34 دوکانیں خاکستر ہوئیں تھیں۔

بھلیسہ میں آتشزدگی کی بھیانک وارداتیں
11 فروری 2017 ملکپورہ میں تین رہائشی عمارتیں، 6 دوکانیں و ایک گاڑی خاکستر
14 اپریل 2017 گندوہ بازار میں 6 رہائشی مکانات و 26 دوکانیں خاکستر
20 اپریل 2017 بھٹیاس بازار میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں 16 رہائشی عمارتیں و 34 دوکانیں خاکستر ہوئیں تھیں.
12 جنوری 2019 کاہرہ بازار میں 3 رہائشی عمارتیں و 7 دوکانیں خاکستر
31 اگست 2019 گندوہ بازار میں آگ کی ہولناک واردات میں 12 عمارتیں و 6 دوکانیں خاکستر ہوئیں.
8 دسمبر 2023 اخیار پور جکیاس میں 8 دوکانیں خاکستر
8 جنوری 2024 باتھری بازار میں 4 دوکانیں خاکستر
8 اپریل 2024 گواڑی بازار میں 13 دوکانیں خاکستر
16نومبر 2024 بھٹیاس بازار میں 1 رہائشی مکان و 3 منزلہ عمارت خاکستر

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article